مقبوضہ کشمیر میں لوگ کرفیو کے باوجود سڑکوں پر نکل آہے، فاہرنگ سے6جاں بحق، 100زخمی


سری نگر(ویب ڈیسک)  مقبوضہ کشمیر کے عوام نےخصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بدھ کو سڑکوں پر نکل آئے ،مختلف مقامات پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 مظاہرین شہید اور 100 کے قریب زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد وادی میں سخت کرفیو کے باوجود بھی مختلف علاقوں میں لوگ سڑکوں پر نکلے اور بھارتی اقدام کے خلاف احتجاج کیا۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقوں سری نگر، پلوامہ، بارہمولہ اور دیگر علاقوں میں مظاہرین نے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی مسنوخی کے خلاف احتجاج کیا۔

غاصب بھارتی فوج نے مظاہرین پر گولیوں، پیلٹ گنز اور آنسوگیس کا بے دریغ استعمال کیا جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید اور 100 قریب افراد زخمی ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے بھی سری نگر میں بھارتی فوج کی جانب سے مظاہرین پر  گولیوں، پیلٹ گنز اور آنسوگیس کے بے دریغ استعمال کی تصدیق کی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے مظاہرین پر مہلک ہتھیار استعمال کیے گئے۔

وادی میں احتجاج کو روکنے کے لیے ٹی وی چینلز، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

Comments are closed.