بھارتی اقدام مسترد، کشمیر کی حثیت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا، پاکستان
اسلام آباد(زمینی حقائق ) کشمیر کی حثیت ایسے تبدیل نہیں کی جا سکتی ،پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کا بھارتی اقدام مسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارت کے صدارتی آرڈیننس کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے جسے بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کیا جاتا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے کشمیر کی حثیت تبدیل نہیں کیا جا سکتی، بھارت کے ایسے اقدامات کشمیریوں کے لیے قابل قبول نہیں ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف تمام آپشنز بروئے کار لائے گا اور پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھی سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بھارتی حکومت کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارت کی کاغذی کارروائی مسترد کرتے ہیں، بھارت کی مذموم کوششوں سے زمینی حقائق تبدیل نہیں ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے اس عمل نے کشمیر کی تحریک آزادی کو جلا بخشی ہے، بھارت کی اس حرکت نے کشمیر کا مسئلہ دنیا میں بھرپور اُجاگر کر دیا ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ بھارتی اقدام اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے لیکن پاکستان کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑےگا اور کشمیریوں کے حقوق کے لیے تمام دستیاب آپشن استعمال کرے گا۔
Comments are closed.