او آئی سی کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرتشویش کا اظہار
جدہ(نیٹ نیوز) او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی اضافی تعیناتی پر تشیوش کا اظہار کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر پاکستان کی سفارتی کوششوں کا اثر سامنے آنے لگا کیونکہ او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی اضافی تعیناتی پر تشویش کا اظہار کردیا۔
او آئی سی کےاعلامیے میں کلسٹر بموں کے استعمال پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا جبکہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور شہریوں کی شہات پر دکھ کا اظہار کیا گیا۔
اسلامی تعاون تنظیم نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں۔
اعلامیہ میں ایک بار پھر مسلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
Comments are closed.