یاسین ملک کی اسپتال منتقلی کےلیے عالمی برادری بھارت پر دباو ڈالے،مشعال ملک
اسلام آباد(زمینی حقائق )کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارتی حکومت ان کے شوہر کو قتل کرنا چاہتی ہے۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک سخت بیمار ہیں، تہاڑ جیل کے ڈاکٹروں نے بھی انہیں فوری اسپتال منتقل کرنے کا کہا ہے۔
مشعال ملک نے مطالب عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کو یاسین ملک کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے کے لیے دباؤ ڈالے۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی جارحیت بے نقاب ہونے پر اپنی دہشت گردی کی پالیسی کو مزید بڑھا رہا ہے، بھارتی فوج کشمیریوں کو مارنےکی کوئی کسرنہیں چھوڑ رہی.
مشعال ملک نے گزشتہ روز بھی کہا تھا کہ نہتے کشمیری بھارتی فوج کا ظلم مسلسل برداشت کررہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کوکوئی طبی سہولتیں نہیں دی جا رہی ہیں.
یاد رہے کہ مودی سرکار کا جنگی جنون عروج پر پہنچ گیا ہے۔ کشمیر میں ہزاروں اضافی بھارتی فوجی تعینات کر دیے گئے، وادی میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
Comments are closed.