طالبان سےایسا امن معاہدہ چاہتے ہیں جس سے فوجی انخلاء ممکن ہو سکے،زلمے خلیل زاد
اسلام آباد (زمینی حقائق )امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمےخلیل زاد نے کہا طالبان کے ساتھ ایسا امن معاہدہ چاہتے ہیں جس سے فوجی انخلاء ممکن ہو سکے۔
زلمے خلیل زاد پاکستان کے دو روزہ دورے کے بعد قطر چلے گے ہیں، پاکستان میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کے معاملات پر تبادلہ خیالات کیا۔
زلمے خلیل زاد نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے نئے دور کے لیے قطر جا رہا ہوں۔
امریکی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ طالبان کے ساتھ غیر ملکی افواج کے انخلاء کا نہیں امن کا معاہدہ چاہتے ہیں۔ افغانستان میں امریکی موجودگی اور فوجی انخلاء مشروط ہے۔
زلمےکا کہنا تھا کہ طالبان اشارہ دے رہے ہیں کہ وہ معاہدہ چاہتے ہیں، ہم بھی طالبان کے ساتھ اچھے معاہدےکے لیے تیار ہیں۔
Comments are closed.