بھارتی شہری گوجرانوالہ سے گرفتار، پاکستانی شناختی کارڈ بنا رکھا ہے

14 / 100


اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایف آئی اےنے گوجرانوالہ سے بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا،شادی بھی کر رکھی ہے اور پاکستانی شناختی کارڈ بھی بنا رکھا ہے۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر  عامر نواز نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم پنچم تیواری 10 سال قبل غیر قانونی طور پر پاکستان آیا تھا۔

ملزم نے ایک پاکستانی دوست کی مدد سے نہ صرف بلال کے نام سے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوایا بلکہ پاکستانی لڑکی سے شادی بھی کر لی تھی۔

ملزم پنچم تیواری بھارت کے علاقہ بنارس کا رہائشی ہے۔ ملزم کی 2009 میں گوجرانوالہ کے رہائشی کامران سے دبئی میں دوستی ہوئی تھی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں، مقدمے میں کامران سمیت پاکستان میں اس کی معاونت کرنے والے 5 افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے زیر حراست بھارتی شہری پنچم تیواری کو عدالت پیش کر کے 5 روزہ ریمانڈ بھی حاصل کر لیا۔ ریمانڈ پورا ہونے پر ملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جاہے گا۔

بھارتی شہری نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ 2009 میں پاکستانی شہری کامران کے ساتھ دبئی гидра онион میں کاروبار کیا، کامران سے متاثر ہو کر ہندو مذہب چھوڑا اور اسلام قبول کیا، مذہب کی تبدیلی کے باعث واپس بھارت جانے سے ڈرتا تھا۔

پنچم تیواری کا کہنا تھا کہ کامران نے پاکستان رہنے اور بہن سے شادی کی پیشکش کی، انسانی اسمگلرز نے سمندری راستے سے کراچی پہنچایا۔

بھارتی شہری نے بتایا کہ کامران کے پھوپھا مسعود نے اپنا بیٹا ظاہر کر کے شناختی کارڈ دلوایا اور نیانام بلال رکھ دیا۔

پنچم نے عدالت کو بتایا کہ کامران کی بہن سے شادی ہوئی جس سے ان کے 3 بچے ہیں، بطور مسلمان یہیں زندگی گزارنا چاہتا ہوں، بھارت نہیں جاؤں گا۔

ایف آئی اے کے مطابق کامران اور اس کے گھر کے 5 افراد بھی مقدمہ میں ملزم ہیں، پنچم کے بیان کی روشنی میں کامران اور اس کی فیملی سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

Comments are closed.