ہاں کر رہا ہوں بھارتی لڑکی سے شادی،حسن علی


گوجرانوالہ (ویب ڈیسک)  پاکستان کے فاسٹ بالرحسن علی نے بھارتی لڑکی سامعہ سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا پہلی ملاقات میں ہی سامعہ کو دل دے بیٹھا اور انہیں شادی کی پیش کش کی۔

  قومی کرکٹرحسن علی نے اپنی شادی سےمتعلق خبروں کو سچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی لڑکی سامعہ سے شادی کرنے جارہا ہوں، شادی 20 اگست کودبئی میں ہوگی، اہلخانہ اورقریبی دوست شرکت کریں گے۔

حسن علی کا کہنا تھا میری اورسامعہ کی ملاقات دبئی میں ہی ہوئی تھی، مجھے سامعہ کی ایمانداری بہت پسند آئی تھی۔

سامعہ کی تصویر فیملی دباؤ کی وجہ سےشیئرنہیں کرسکتا، سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویرمیں ایک اصلی ہے۔

قومی کرکٹر نے مزید کہا میں پاکستانی اسٹائل کی شیروانی پہنوں گا اور سامعہ بھارتی اسٹائل کی ساڑھی پہنیں گی، سامعہ کو پہلا کرکٹر میں ہی پسند ہوں گا کیونکہ انہیں کرکٹ پسند نہیں ہے۔

Comments are closed.