وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس،آرمی چیف شریک ہوہے،دورہ امریکہ پر اطمینان کااظہار


اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہو ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے دورہ امریکا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں قیام امن کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وژن قابل تعریف قرار دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بات سے متفق ہیں کہ خطے میں قیام امن ہو۔

اجلاس میں پاک امریکا باہمی تعلقات کی مضبوطی کیلئے امریکی صدر کی تجاویز پربات چیت کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا امریکی صدر اس بات سے متفق ہیں کہ خطے میں قیام امن ہو، پاک امریکا مضبوط تعلقات ہونے چاہئیں، مضبوط تعلقات سے علاقائی امن و استحکام میں بھی اضافہ ہوگا۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر بحری امور علی زیدی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے شرکت کی۔

Comments are closed.