کراچی، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان ساتھیوں سمیت گرفتار
کراچی(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کو پولیس نے پھر حراست میں لے لیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر نے کہا ہے کہ عالمگیر خان کا نام ایف آئی آر میں موجود ہے۔ عالمگیر خان کو گرفتار کر کے لاک اپ کردیا گیا ہے۔ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے 35 سے زائد کارکنان پولیس کی تحویل میں ہیں۔
فکس اٹ کی جانب سے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے دفتر تین تلوار کے باہر احتجاج کیا گیا۔ احتجاج سے قبل ہی پیپلزپارٹی کے ڈنڈا بردار کارکنان وزیر بلدیات سندھ کے دفتر کے باہر جمع ہوگئے۔
جس کے باعث صورتحال کشیدہ ہوئی اور پیپلزپارٹی اور فکس اٹ کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔
پولیس کے بھاری نفری نے تین تلوار پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور متعدد لوگوں کو حراست میں بھی لیا۔ فکس اٹ کے بانی اور پی ٹی آئی کے ایم این اے عالمگیر خان نے خود موقع پر پہنچنے کا فیصلہ کیا ۔
ایم این اے کو وہاں پہنچتے ہی پولیس نے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا اور انتظامیہ نے انہیں تین تلوار پر پریس کانفرنس کرنے کی اجازت نہیں دی۔
بعدازاں پولیس نے عالمگیر خان کو آرام باغ تھانے سے رہا کردیا تھا تاہم بعد میں دوبارہ حراست میں لے لیا ۔
Comments are closed.