شہباز شریف برطانوی اخبارکےخلاف عدالت نہ گئے تو میں جاؤں گا،شہزاد اکبر
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اگر شہباز شریف برطانوی اخبار کے خلاف عدالت نہ گئے تو میں خود عدالت جاؤں گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں شہزاد اکبر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے برطانوی اخبار کی اسٹوری، وزیراعظم عمران خان اور مجھ پر بھی دعویٰ دائر کرنے کا دعوی کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایرا کے فنڈ میں چوری نہیں ڈکیتی کی گئی ہے، شہباز شریف کہتے کہ زلزلہ 2005 میں آیا اور وہ جلاوطن تھے،کیسے چوری کر سکتے ہیں۔
شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ مقدمہ کریں گے، کہاں گیا وہ دعویٰ؟ انہوں نے اخبار کو شکایت کی ہے، عدالت میں کوئی مقدمہ نہیں کیا۔
انھوں نے کہا شہباز شریف نے اخبار کو شکایت کی کہ رپورٹنگ عوامی مفاد میں نہیں تھی حالانکہ انہوں نے 4 صفحات پر مشتمل شکایت میں خبر کی تردید بھی نہیں کی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ شہباز شریف اگر سچے ہیں تو اخبار کے خلاف عدالت میں جائیں کیونکہ جس صحافی نے شہباز شریف کے خلاف خبر دی وہ اپنی خبر پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں تو انتظار کر رہا ہوں کہ شہباز شریف مجھ پر دعویٰ کریں لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ میرے خلاف عدالت میں نہیں جائیں گے۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز صاحب! میں اپنا بیگ تیار کر کے بیٹھا ہوں، میرے خلاف برطانیہ میں دعویٰ دائر کریں، اگر میرے خلاف برطانوی عدالت میں گئے تو وہاں سارے ثبوت میں پیش کر دوں گا۔
معاون خصوصی نے شہباز شریف کو چیلنج بھی کیا کہ اگر آپ عدالت میں نہیں جائيں گے تو میں خود عدالت میں جاؤں گا اور بتاؤں گا کہ اخـبار میں جو آيا وہ صرف 5 فیصد ہے جب کہ 95 فیصد باقی ہے
Comments are closed.