سینٹ اجلاس شروع ہوتے ہی ملتوی کر دیا گیا۔
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی ملتوی کر دیا گیا۔ اپوزیشن کے مطالبے پر اجلاس ملتوی کیا گیا۔
سینیٹ اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا، راجہ ظفر الحق نے ایوان کی کارروائی ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں، عدم اعتماد پر ووٹنگ کی تاریخ یکم اگست طے ہوئی، یکم اگست کو ووٹنگ کی وجہ سے کارروائی ملتوی کی جائے۔
اجلاس سے پہلے اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس ہوا جس کی صدارت اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق نے کی۔ اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے 52 ارکان شریک ہوئے۔ اجلاس میں سینیٹ اجلاس کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں شیری رحمان، رضا ربانی، حاصل بزنجو، غفور حیدری، کرشنا کماری، سسی پلیجو، مصطفی کھوکھر، پرویز رشید، سینیٹر عبدالقیوم، نزہت صادق، روبینہ خالد، عطاءالرحمن، طاہر بزنجو، آصف کرمانی، راحیلا مگسی اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔
Comments are closed.