ٹرمپ عمران ملاقات پر پاکستان کا اعلامیہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہم ملاقات پر پاکستان نے اعلامیہ میں کہا امریکی صدر نےجنوبی ایشیا میں امن پر وزیراعظم کے نقطہ نظر کی تعریف کی اور مسئلہ کشمیرکےحل میں ثالثی کاکرداراداکرنےکی پیشکش کی۔
وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدرکی ملاقات پر پاکستان نے اعلامیہ جاری کردیا ،جس میں کہا گیا 2015 کے بعد پاکستان اور امریکا میں پہلی سمٹ لیول ملاقات ہوئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں وزیراعظم کااستقبال کیا۔
دونوں رہنماوں کےدرمیان ون آن ون اوروفود کی سطح پر ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کی مضبوطی اور تعاون کے فروغ پر زوردیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا دونوں ممالک نےجنوبی ایشیامیں معاشی استحکام اور امن لانے کے عزم کا اظہارکیا اور دونوں رہنماوں نےافغانستان میں قیام امن سےمتعلق پیش رفت کاجائزہ لیا۔
پاکستانی اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر نےخطے میں قیام امن کےلیےپاکستان کےکردارکو سراہا جبکہ وزیر اعظم نےخطے کےبہتر مفاد میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اعلامیہ میں کہا گیا افغانستان میں قیام امن مشترکہ ذمےداری تھی جبکہ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، اقتصادی ، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
عمران خان اور ٹرمپ ملاقات کے اعلامیے میں کہا گیا وزیراعظم نےامریکی کارپوریٹ سیکٹر کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور امریکی صدر کوپاکستان کےسماجی واقتصادی ترقی پرنقطہ نظرسےآگاہ کیا۔
امریکی صدرنےجنوبی ایشیا میں امن پروزیر اعظم کےنقطہ نظر کی تعریف کی، صدر ٹرمپ نےمسئلہ کشمیر کے حل میں ثالثی کاکردار اداکرنےکی پیشکش کی اور مذاکرات کےبعدامریکی صدر نےوزیراعظم اوروفد کو وائٹ ہاوس کادورہ کرایا۔
وزیراعظم نےامریکی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی، ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ہے۔
Comments are closed.