آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لیا جائے، ایرانی پارلیمنٹ میں 180 اراکین کا مطالبہ

فوٹو: ایرانی میڈیا

تہران : ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لیا جائے، ایرانی پارلیمنٹ میں 180 اراکین کا مطالبہ ،جنگ کے بعد پہلا اجلاس ہوا جس میں جنگ کے مختلف پہلوؤں پر بات ہوئی، اجلاس میں اراکین نے مفاہمتی یادداشت ختم کرنےکا بھی مطالبہ کیا۔

اس حوالے سے ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے 180 اراکین نے مطالبہ کیا کہ امریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت ختم کی جائے اور نیا راستہ اختیار کیا جائے۔

جنگ کی وجہ سے چار ماہ بعد منعقدہ اس پہلے اجلاس میں ضوابط میں ترامیم بھی منظور کی گئیں جن کے تحت ہنگامی حالات میں ورچوئل اجلاس منعقد کیا جاسکےگا،اجلاس میں آبنائے ہرمز کی اسٹریٹیجک منیجمنٹ سے متعلق بل بھی پیش کیا گیا۔

ایران کی 290 رکنی پارلیمنٹ میں 180 اراکین نے بیان جاری کرکے امریکہ سےآیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا انتقام لینے کا مطالبہ کیا ۔کئی اراکین انتقام کی نشانی سرخ پرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اجلاس میں ایرانی مسلح افواج کی مکمل حمایت کرنے کا عہد کیا گیا اور خصوصی مذاکراتی کمیشن قائم کرنے کامطالبہ کیا گیا۔

Comments are closed.