پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز میں بڑی وصولی کا انکشاف
فوٹو : فائل
اسلام آباد: ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز میں بڑی وصولی کا انکشاف یہ سب ملا کر صارفین سے فی لیٹر 110 روپے سے زائد وصول کیے جا رہے ہیں۔
اس حوالے سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 118 روپے 76 پیسے جبکہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 110 روپے 65 پیسے لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز شامل ہیں۔
دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی بنیادی لاگت 178 روپے 77 پیسے ہے، تاہم حکومت نے اس کی قیمت 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کر رکھی ہے۔
اس قیمت میں 70 روپے 36 پیسے پیٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی، 19 روپے 33 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 6 روپے 86 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن شامل ہے۔
اسی طرح میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بنیادی لاگت 198 روپے 85 پیسے ہے، جبکہ اس کی سرکاری قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
رپورٹ میں دستاویزات کا حوالہ دے کر بتایا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر مجموعی طور پر 110 روپے 65 پیسے لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.