9مئی کیس، پی ٹی آئی کے معمر رہنماؤں کو عمر قید اور 10، 10 سال قید کی سزا
فوٹو : فائل
لاہور: 9مئی کیس، پی ٹی آئی کے معمر رہنماؤں کو عمر قید اور 10، 10 سال قید کی سزا سُنا دی گئی ، ایک کو عمر قید،3 کو 10، 10 قید کی سزا دی گئی، لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمے کا فیصلہ سنایا، پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا گیا۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی کوپولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مغلپورہ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا، جس کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید اور یاسمین راشد کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو بھی 10،10 سال قید کی سزا دی۔
عدالت نے اسی مقدمے میں نامزد سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا۔
استغاثہ کے مطابق مقدمے میں 22 ملزمان کے خلاف چالان جمع کرایا گیا تھا، جبکہ ٹرائل کے دوران پراسیکیوشن کے 37 گواہوں کے بیانات پر جرح کی گئی۔
عدالتی کارروائی کے دوران دو ملزمان کو اشتہاری بھی قرار دیا گیا۔ عدالت نے ارباز زمان اور الٰہی بخش کو مفرور قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مجموعی طور پر 15 ملزمان سے متعلق مقدمے کا فیصلہ سنایا، جبکہ دیگر قانونی کارروائیاں حسبِ ضابطہ جاری رہیں گی۔
Comments are closed.