بارش آج کہاں کہاں برسے گی؟ محکمہ موسمیات کی رپورٹ

فوٹو : فائل

اسلام آباد: بارش آج کہاں کہاں برسے گی؟ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی اور مری اور گلیات میں بھی بارش کا امکان ہے.

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرد آلود ہواؤں اور بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے جس کے زیر اثر 20 جون تک بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کے ساتھ کہیں اور ہلکی تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب، پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبے بھر میں آندھی بارشوں اور ژالہ باری بارے الرٹ جاری کر رکھا ہے، 20 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاالدین، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں بارش کا امکان ہے۔

Comments are closed.