ایران امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے،کسی نتیجہ پر پہنچے تو پاکستان کو بتائیں گے، ترجان

ایران امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے،کسی نتیجہ پر پہنچے تو پاکستان کو بتائیں گے، ترجان

فوٹو : فائل

اسلام آباد: ایرانی وزارت خارجہ ترجمان نے کہا ہے ایران امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے،کسی نتیجہ پر پہنچے تو پاکستان کو بتائیں گے، ترجان کا ردعمل ،اس سے قبل ایران اور امریکا کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق کشیدگی میں کمی کے اشارے سامنے آئے تھے۔

قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ  کے مطابق ایران کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران امریکا کی اس تجویز کا جائزہ لے رہا ہے جس کا مقصد دو ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کا خاتمہ ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایرانی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ ایران اپنی رائے ثالث ملک پاکستان کو پہنچائے گا۔

ترجمان کے مطابق ایران اس معاملے پر تفصیلی غورکر رہا ہے اورحتمی مؤقف بعد میں سامنے لایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے فیصلے سے پاکستان کو آگاہ کرے گا، جو اس عمل میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران معاہدے پر متفق نہ ہوا تو جنگ بندی کے بعد دوبارہ حملے شروع کیے جائیں گے اور یہ کارروائیاں پہلے سے کہیں زیادہ شدت اور پیمانے پر ہوں گی۔

دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکا دھمکیاں بند کرے تو آبنائے ہرمز سے محفوظ راہداری ممکن ہوگی، نئے طریقہ کار کے ساتھ آبنائے ہرمز کا  تحفظ یقینی بنایا جائے گا، پاسداران انقلاب نے ایرانی ضوابط کا احترام کرنے پر بحری جہازوں کے کپتانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 ادھرامریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے محفوظ اور مستحکم آمدورفت نئے طریقہ کار کے تحت یقینی بنائی جائے گی۔ ایرانی بیان میں کہا گیا کہ امریکا کی دھمکیوں کے اثرات کم ہو گئے ہیں اور خطے میں بحری نظام کو نئے قواعد کے مطابق منظم کیا جا رہا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق خلیجِ فارس اور خلیجِ عمان میں موجود جہازوں کے مالکان اور کپتانوں نے ایرانی قوانین کے مطابق تعاون کیا ہے، جس پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد خطے میں بحری سلامتی اور آمدورفت کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔

Comments are closed.