امریکی صدر نے جرات مندانہ قیادت کا مظاہرہ کیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ، وزیراعظم شہبازشریف
فوٹو : فائل
اسلام آباد: امریکی صدر نے جرات مندانہ قیادت کا مظاہرہ کیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ، وزیراعظم شہبازشریف کاڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے آبنائے ہرمز سے متعلق فیصلہ پر ردعمل ۔
ٹیوٹر پر جاری بیان میں شہبازشریف کاکہنا ہے آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کو گزرنے میں معاونت کرنے کے امریکی منصوبے ’پروجیکٹ فریڈم‘ کو عارضی طور پر روکنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جراتمندانہ اقدام پر ان کا شکر گزار ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ صدر ٹرمپ نے جرات مندانہ قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پروجیکٹ فریڈم روکنے کا بروقت اعلان کیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔
I am grateful to President Donald Trump for his courageous leadership and timely announcement regarding the pause in Project Freedom in the Strait of Hormuz.
President Trump’s gracious response to the request made by Pakistan and other brotherly countries, particularly the…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 6, 2026
انہوں نے لکھا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان اور دیگر برادر ممالک، بالخصوص مملکتِ سعودی عرب اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر مثبت ردعمل، اس نازک دور میں خطے میں امن، استحکام اور مفاہمت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ان تمام کوششوں کی بھرپور حمایت کے عزم پر قائم ہے جو تحمل، مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پُرامن حل کو فروغ دیتی ہیں، ہمیں امید ہے کہ موجودہ پیشرفت ایک دیرپا معاہدے کی راہ ہموار کرے گی جو خطے اور اس سے آگے پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنائے گی۔
Comments are closed.