حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد: حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے، اس اضافہ کے بارے میں گزشتہ روز ہی وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس کے بعد بتا دیا تھا.
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سے جاری کردیا گیا جس پر رات 12 بجے عمل درآمد شروع ہونا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، پٹرول کی نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پرفی لیٹرلیوی 3 روپے 88 پیسے کم کردی گئی ہے جب کہ ڈیزل پرفی لیٹر 28 روپے 69 پیسے لیوی عائد کی گئی ہے، ڈیزل پر پہلے لیوی صفر تھی۔
کل یکم مئی کی چھٹی ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج ہی کیا گیا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ جمعہ کو قیمت کا اعلان کریں گے.
Comments are closed.