گلگت ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثہ سے بچ گیا
ٖفوٹو جیو نیوز
اسلام آباد (زمینی حقائق )پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثہ سے بچ گیا گلگت ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ پھسل کر کچی زمین پر چلا گیا۔
اسلام آباد سے گلگت پہنچنے والی پرواز پرواز پی کے 605 لینڈنگ کے دوران گلگت ائیر پورٹ پر کچے پر پھسل گئی جس کے نتیجے میں طیارے کو جزوی نقصان پہنچا۔
حادثے کے وقت طیارے میں تقریباً 40 مسافر سوار تھے جو کہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان ارشد ملک کے مطابق پی کے 605 کے تمام مسافر خیریت سے ہیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا پی آئی اے کا طیارہ۔ فوٹو: جیو نیوز
ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ طیارہ دائیں جانب ونگ کی وجہ سے مکمل طور پر نہیں گر سکا تاہم واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔
Comments are closed.