پوپ لیو کو یورپین پارلیمنٹ کا دورہ کرنے اور خطاب کی دعوت دیدی گئی
فوٹو : سوشل میڈیا
اسلام آباد: امریکی صدر کی جنگ پالیسی کے مخالف پوپ لیو کو یورپین پارلیمنٹ کا دورہ کرنے اور خطاب کی دعوت دیدی گئی، یورپین پارلیمنٹ کی صدر رابرٹا میٹسولا نے پوپ لیو کی حمایت کرتے ہوئے انہیں پارلیمنٹ کے دورے کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے یہ حمایت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا پوپ لیو پر جنگ مخالف بیانیہ بنانے کا الزام عائد کرنے کی تنقید کے بعد کی۔
انہوں نے کہا کہ پوپ نہ صرف پوری دنیا میں رومن کیتھولک ریوڑ کے چرواہے ہیں بلکہ ایک ایسے وقت میں اخلاقی جرأت اور وضاحت کی علامت ہیں جہاں اس طرح کے کمپاس کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔
یورپین پارلیمنٹ کی صدرکا کہنا تھا کہ ان کی آواز ایک ایسی آواز ہے جسے تمام مذاہب کے یورپی اور غیر یورپی سبھی سنتے ہیں، تعریف کرتے ہیں اور احترام کرتے ہیں۔
رابرٹا میٹسولا نے کہا کہ یورپین پارلیمنٹ کی جانب سے، میں نے ہولی سی کے پاس پہنچ کر ہولی فادر کے لیے یورپی پارلیمنٹ کے آئندہ مکمل اجلاس سے خطاب کرنے کی دعوت کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مستقبل قریب میں پوپ اس کا خیرمقدم کریں گے اور ہم یورپ کے لیے ان کا پیغام سنیں گے۔
Comments are closed.