عمران خان سےان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
فوٹو : فائل
اسلام آباد: عمران خان سےان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہو گئی ہے اور یہ ملاقات گزشتہ روزاسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر کرائی گئی ہےعدالت کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق سلمان صفدر گیٹ نمبر 5 سے اندر روانہ ہوئے تاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے 190 ملین پاونڈ اسکینڈل کے مرکزی اپیلوں پر مشاورت کر سکیں۔
گزشتہ روز جب اس کیس کی سماعت ہوئی تو بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ انہیں بانی کے ساتھ دلائل کی تیاری اور قانونی مشاورت کے لیے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
اس دوران بانی کے خلاف 190 ملین پاونڈ کی مرکزی اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔ بیرسٹر سلمان صفدر عدالت کے احکامات ہمراہ لے کر جیل پہنچے اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
تاہم عمران خان کے اہل خانہ کی ملاقات نہیں ہوسکی اس دوران گزشتہ روزپی ٹی آئی کے کارکنوں کو پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے ہٹا دیا۔
Comments are closed.