ایران اسلام آباد میں امریکی حکام سے ملنے کے لیے تیار نہیں، مزاکرات ختم ہو چکے، امریکی اخبار

فوٹو : فائل

اسلام آباد: ایران اسلام آباد میں امریکی حکام سے ملنے کے لیے تیار نہیں، مزاکرات ختم ہو چکے، امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جنگ بندی کوششوں سے متعلق پاکستان کی قیادت میں علاقائی ممالک کی کوششوں کا حالیہ دور اختتام کو پہنچ گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران اسلام آباد میں امریکی حکام سے ملنے کے لیے تیار نہیں، ایران کا کہنا ہے کہ امریکا کے مطالبات قابل قبول نہیں اور ایران اپنے تین مطالبات پر اب بھی قائم ہے۔

اخبار نے دعویٰ کیا کہ ایران نے جنگ بندی ثالثوں کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا، جب کہ ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایران نے 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی امریکی تجویز مسترد کر دی۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ جنگ بندی کی تجویز بدھ کو کسی دوسرے ملک کے ذریعے دی گئی تھی، تاہم اس ملک کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، بے نتیجہ مزاکرات میں چین نے بھی ایران جنگ بندی کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت کی تھی.

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے جنگ بندی کی درخواست کی ہے تاہم ایران نے ٹرمپ کے اس بیان کی تردید کی تھی۔

ثالثوں کے مطابق سفارتی کوششوں کے ابتدائی مرحلے میں ایران نے واضح کیا تھا کہ وہ جنگ اسی صورت ختم کرے گا جب امریکا ہرجانہ ادا کرے، مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجی اڈے ختم کرے اور آئندہ حملے نہ کرنے کی ضمانت دے۔

Comments are closed.