امریکہ اپنی شکست کو معاہدہ کا نام نہ دے، تم سے سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایرانی عسکری ترجمان

فوٹو : فائل

اسلام آباد : امریکہ اپنی شکست کو معاہدہ کا نام نہ دے، تم سے سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایرانی عسکری ترجمان کا مزاکرات پر ردعمل،ایران کی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان کے ترجمان نے کہاامریکہ اپنی شکست کو معاہدے کا نام دینا چاہتا ہے۔

ایران کی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ اپنی شکست کو معاہدے کا نام نہ دے، خطے میں امریکی سرمایہ کاری کے آثار باقی نہیں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں استحکام ہماری افواج کی ضمانت پرہے، امریکہ کو یہ بات سمجھناہوگی، جب تک امریکا اس بات کاادراک نہیں کرلیتا توانائی قیمتیں پرانی سطح پرنہیں آئیں گی۔

ایرانی افواج کے ترجمان نے واضح کیا کہ استحکام طاقت کے ذریعے آتا ہے، ایران کے چاہنے تک موجودہ صورتحال پہلے جیسی نہیں ہو سکتی، نہ اب اور نہ مستقبل میں ہم جیسے تم جیسوں سے معاہدہ نہیں کریں گے، شروع سے ہی پہلے اور آخری الفاظ یہی رہے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کےساتھ ساتھ کویت،اردن،بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کونشانہ بنایا ہے۔

پاسداران انقلاب گارڈز کے مطابق اہداف کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا جس میٖں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

امریکہ کے نائب صدر مزاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہو گئے 

مزاکرات کی خبروں کی گونج میں امریکہ کے نائب صدر جیمز ڈیود وینس (جے ڈی وینس) ایران کے ساتھ ممکنہ مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان روانہ ہو گئے ہیں، ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے ان مذاکرات کی قیادت کریں گے.

امریکی وفد میں امور برائے مشرقِ وسطیٰ کے خصوصی ایلچی اسٹیف وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد اور ان کے خصوصی مشیر جیرڈ کُشنر بھی موجود ہوں گے، جو اس سے قبل بھی ایران کے ساتھ ابتدائی بات چیت میں شامل رہ چکے ہیں۔

وائٹ ہاؤس ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس کو ان مذاکرات کے لیے مکمل اختیارات دے دیے ہیں، جس سے اس عمل کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

Comments are closed.