شاہدخاقان عباسی کو نیب نے گرفتار کر لیا


فاہل فوٹو

لاہور(زمینی حقائق )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو قومی احتساب بیورو نے لاہور ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی لاہور ٹول پلازہ سے گزر رہے تھے کہ وہاں موجود پولیس نے انہیں روکا اور بعد ازاں وہاں موجود نیب ٹیم نے انہیں گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب اور احسن اقبال  نے بھی شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو آج ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ مخصوص کمپنی کو دینے پر تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا لیکن وہ نجی مصروفیات کے باعث نیب آفس میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

Comments are closed.