وزیراعظم کا کلبھوشن پر عالمی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم

فوٹو: فائل

اسلام آباد (زمینی حقائق )وزیراعظم عمران خان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو بری یا رہا نہ کرنے کے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

عالمی عدالت انصاف نے پاکستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس سے متعلق کیس کے فیصلے میں بھارت کی جانب سے دائر کلبھوشن جادھو کی رہائی کی درخواست گزشتہ روز مسترد کر دی تھی۔

وزیراعظم رمران خان نے اب عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر  سوشل میڈیا پر  خیر مقدمی بیان جاری کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ عالمی عدالت انصاف کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو بری یا رہا نہ کرنے کے فیصلےکو سراہتے ہیں، کلبھوشن کو بھارت کے سپرد نہ کرنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے مزید کہا کہ بھارتی جاسوس پاکستانی عوام کے خلاف جرائم کا مرتکب ہوا، پاکستان اس کیس میں قانون کے مطابق کارروائی کرے گا۔

Comments are closed.