امریکہ اور ایران کے پاکستان میں مزاکرات، دفتر خارجہ کا باضابطہ ردعمل آگیا

پاکستان، افغان طالبان، مذاکرات، طاہر اندرابی، دفتر خارجہ، استنبول مذاکرات، دہشت گردی، فتنۃ الخوارج، فتنۃ الہندوستان، قطر، ترکی، سکیورٹی خدشات

فوٹو : فائل

اسلام آباد : امریکہ اور ایران کے پاکستان میں مزاکرات، دفتر خارجہ کا باضابطہ ردعمل آگیاہے اور ترجمان طاہر حسین اندرابی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر فریقین آمادہ ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

پاکستان کی ثالثی میں پیش رفت ،ایران امریکہ مزاکرات کا میزبان اسلام آباد ہوگا

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ تنازعات کے حل کے لیے مسلسل بات چیت اور سفارتکاری کی وکالت کی ہے اور یہی مؤقف اب بھی برقرار ہے، پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان، ترکیہ اور مصر کی جانب سے سفارتی سطح پر کوششیں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ خطے کے اہم ممالک امریکہ اور ایران کے درمیان تناؤ کم کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں اور مذاکرات کے ذریعے حل چاہتے ہیں۔

امریکہ کے ساتھ مزاکرات کیلئے ایران نے 6 اسٹریٹیجک شرائط پیش کردیں

واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اسی ہفتے اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم ختم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران سے ان کی بات ہوئی اس سے بڑا حملہ موخر کر دیا جبکہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا امریکہ سے کوئی ربطہ نہیں کیاگیا.

Comments are closed.