وزیراعظم شہباز شریف کاایرانی صدر مسعود پزشکیان سے رابطہ، مزاکرات کرنے پر زور
فوٹو : فائل
اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف کاایرانی صدر مسعود پزشکیان سے رابطہ، مزاکرات کرنے پر زور دیا اور یکجہتی کا اظہار کیا، ٹیلیفون پرگفتگو کی اور ایران کے صدر اور برادر ایرانی عوام کو عیدالفطر اور نوروز کی مبارک باد دی۔
ایران کے صدر مسعود نے وزیراعظم شہباز شریف کے جذبات کا پرتپاک جواب دیا اورپاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔
وزیراعظم نے جنگ اور کشیدگی کے تناظر میں بہادر ایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرےدکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں ومتاثرین کی جلد صحتیابی اور سلامتی کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم نے خلیجی خطے میں جاری خطرناک صورتحال پرگہری تشویش کا اظہار کیا اور کشیدگی میں کمی اور مذاکرات اور سفارتکاری کی فوری ضرورت پر زور دیا اور امت مسلمہ کے درمیان اتحادویکجہتی کی اہمیت پربھی زور دیا۔
وزیراعظم نے پاکستان کی قیادت کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان خطےمیں امن کےفروغ کے لیے تعمیری کردار جاری رکھےگا
Comments are closed.