پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پھر بڑا اضافہ کردیا گیا

وفاقی حکومت نے سونےکی درآمد اوربرآمد پرعائد پابندی ختم کردی، نوٹیفکیشن جاری

فوٹو : فائل

کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پھر بڑا اضافہ کردیا گیا سونے کی قیمت میں کل تاریخ کی سب سے بڑی کمی کے بعد آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 16300 روپےمہنگا ہوکر 4 لاکھ 64 ہزار 62 روپےکاہوگیا،ملک میں 10 گرام سونے کے بھاؤ 13975 روپے کے اضافے سے 397858 روپے ہوگیا

پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 570 روپے بڑھکر 7454 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 163 ڈالر بڑھکر 4 ہزار 413 ڈالر ہوگئی۔

شادی کے منتظر نوجوانوں کیلئے خوشخبری، سونے کی قیمت میں بڑی کمی

شادی کے منتظر نوجوانوں کیلئے خوشخبری،گزشتہ روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی آگئی تھی  اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں بہت بڑی کمی ہو گئی تھی اور عالمی منڈی میں کمی کے رجحان کے پیش نظر مزید کمی متوقع ہے.

مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ روپے کی سطح سے نیچے آگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 43 ہزار 600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 47 ہزار 762 روپے ہو گئی۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 37 ہزار 380 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 38 ہزار 883 روپے ہو گئی۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 436 ڈالرز کم ہو کر 4250 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

سونے کے بھاؤ میں یہ کسی ایک دن کی سب سے بڑی کمی ہے، فی تولہ سونے کا بھاؤ اپنی بلند ترین سطح سے سوا لاکھ روپے گر چکا ہے۔

Comments are closed.