ٹرمپ کے 48 گھنٹے الٹی میٹم پر ایران مشتعل، جیسا حملہ ایسا جواب دیں گے، ایران

فوٹو : فائل

اسلام آباد : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 48 گھنٹے الٹی میٹم پر ایران مشتعل، جیسا حملہ ایسا جواب دیں گے، ایران کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جواب میں مشرق وسطیٰ میں امریکی توانائی انفراسٹرکچر تباہ کر دیں گے.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور یو ٹرن، کل آبنائے ہرمز سے لاتعلقی ظاہر کی، آج دوبارہ الٹی میٹم دیدیا، ٹرمپ کا کہنا ہے 48 گھنٹے تک اگر اہم گزرگاہ کو نہ کھولا گیا تو امریکا ایران کے بڑے پاور پلانٹ پر حملہ کر دے گا.

ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے کہا تھا کہ ہم اسے استعمال نہیں کرتے جن ممالک کی ضرورت ہے وہ خود کھلوائیں لیکن غالب امکان ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے دباو ڈالنے پر امریکی صدر نے ایک بار پھر یوٹرن لے لیا ہے.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹروتھ سوشل پر لکھا ہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے نہایت اہم ہے اور اس کی بندش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ایران نے مطالبات نہ مانے تو سب سے پہلے ایران کے بڑے پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے امریکی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مزید دعویٰ کیا کہ امریکا ایران کو نقشے سے مٹا چکا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا ایران میں اپنے اہداف کئی ہفتے پہلے ہی حاصل کر چکا ہے۔

نئے بیان میں ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر ایران کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر اہم گزرگاہ کو فوری طور پر نہ کھولا گیا تو امریکا سخت کارروائی کرے گا۔

انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے پاس اب دفاع کے لیے کچھ باقی نہیں بچا اور وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس وقت کسی معاہدے کے خواہاں نہیں۔

امریکی صدر کی دھمکیوں کے جواب میں ایران کا ردعمل بھی سامنے آگیا، ایران کا کہنا ہے کہ اگر ٹرمپ نے ایسا کیا تو مشرق وسطیٰ میں امریکا کے توانائی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے کہا گیا کہ اگر ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھر کو نقصان پہنچایا تو ہم مشرق وسطیٰ میں امریکا کی تنصیبات پر حملے کریں گے۔

Comments are closed.