فیک نیوز کیخلاف کارروائی کےلئے سوشل میڈیا اتھارتی قائم

فیک نیوز کیخلاف کارروائی کےلئے سوشل میڈیا اتھارتی قائم

فوٹو : سوشل میڈیا

اسلام آباد: فیک نیوز کیخلاف کارروائی کےلئے سوشل میڈیا اتھارتی قائم کردی گئی،وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام اور اس کے چیئرمین و ممبران کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر قانون دان ایاز شوکت کو 5 سال کے لیے اتھارٹی کا پہلا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سینئر صحافی سہیل اقبال بھٹی، عدنان خان، محمد سلمان ظفر، فہد ملک اور سعد علی کو اتھارٹی کے ممبران تعینات کیا گیا ہے۔

https://

وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق چیئرمین اور تمام ممبران کی مدت تعیناتی 5 سال ہوگی۔ ایاز شوکت اس سے قبل ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہ عید کے بعد اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

حکام کے مطابق نئی قائم ہونے والی سوشل میڈیا اتھارٹی کو فیک یا گمراہ کن معلومات کے تدارک کے لیے اہم اختیارات حاصل ہوں گے۔ کوئی بھی شہری سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جھوٹی یا غلط خبروں کے خلاف شکایت درج کرا سکے گا۔

https://

اتھارٹی شکایت موصول ہونے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر متعلقہ مواد کے خلاف کارروائی اور احکامات جاری کرنے کی مجاز ہوگی، جبکہ اسے متنازع یا جعلی مواد کو بلاک کرانے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔

Comments are closed.