بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف ونڈے سیریز جیت لی،آغا کی سنچری، فنش نہ کرسکے
فوٹو : کرک انفو
میرپور : بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف ونڈے سیریز جیت لی،آغا کی سنچری، فنش نہ کرسکے، پاکستان میچ جیتنے کی پوزیشن میں آکر بھی فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے ہار گیا، آخری بال پر پاکستان ٹیم آوٹ ہو گئی اور سیریز بھی 1-2 سے میزبان ٹیم کے نام رہی۔
میرپور میں کھیلے جانے والے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ہوم ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 290 رنز بنائے۔ اوپننگ بلے باز تنزید حسن نے 107 رنز کی اننگز کھیلی۔ لٹن داس نے 41، سیف حسن نے 36 اور نجم الحسن شانتو نے 27 رنز بنائے۔
اننگز کے اختتامی لمحاتے میں توحید ہریدوئے نے 44 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔
پاکستان کو پہلے ونڈے میچ میں بنگلادیش کے ہاتھوں عبرتناک شکست، نیا ٹیلنٹ نہ چلا
ہدف کے تعاقب میں قومی بیٹرز آف کلر دکھائی دیے۔ ابتدائی 3 وکٹیں 13 رنز پر گر گئیں۔ صاحزادہ فرحان 6، معاذ صداقت 6 اور محمد رضوان 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
عبدالصمد نے 34 اور غازی غوری نے 29 رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کی کوشش کی۔ لیکن دونوں بالترتیب 67 اور 82 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے۔
اس موقع پر سلمان علی آغا نے پہلے سعد مسعود، پھر فہیم اشرف اور اسکے بعد شاہین آفریدی کے ہمراہ ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو جیت کے قریب کیا۔ سلمان علی آغا نے 106 رنز پر ہمت ہار گئے جبکہ معاذ 38 اور شاہین 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش نے میچ 11 رنز سے اپنے نام کر کے تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی اپنے نام کرلی۔ بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد 4 وکٹیں لیں جبکہ مستفیض الرحمان نے 3، ناہید رانا نے 2 اور رشد حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کی۔ بنگلادیش کے تنزید حسین کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Comments are closed.