پاکستان کو پہلے ونڈے میچ میں بنگلادیش کے ہاتھوں عبرتناک شکست، نیا ٹیلنٹ نہ چلا
فوٹو : کرک انفو
میرپور : پاکستان کو پہلے ونڈے میچ میں بنگلادیش کے ہاتھوں عبرتناک شکست، نیا ٹیلنٹ نہ چلا،میزبان ٹیم 114 رنز کا ہدف 16 ویں اوور کی پہلی گیند پر 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا.
سیف حسن 4 اور نجم الحسن شینٹو 27 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ لٹن داس 3 اور طنزید حسین 67 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ،ٹیم کو جتوا کر واپس آئے، شاہین شاہ اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.
اس سے قبل پاکستان بنگلادیش کیخلاف پہلے ایک روزہ میچ میں کم ترین سکور پر آوٹ ہو گئی نیا ینگ ٹیلنٹ نہ چل سکا ، ٹی ٹوئنٹی کے مایہ ناز کپتان سلمان علی آغا نے بھی اپنی ناکامیوں کا سلسلہ جاری رکھا اور 5 رنز بنا سکے.
پاکستان کی بنگلادیش کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پوری ٹیم 114 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور یہ او ڈی آئی میں بنگلادیش کیخلاف پاکستان کا کم ترین سکور ہے۔
شامیل حسین 4 اور عبدالصمد صفر پر آؤٹ، آغا بھی پھر ناکام رہے
صاحبزادہ فرحان 27 اور فہیم اشرف 37 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ سینئر اینکر طلعت حسین کا صاحبزادہ شامیل حسین 2 رنز پر چانس ملنے کے باوجود 4 رنز بنا کر آوٹ ہو، تاہم محاذ صداقت نے کچھ مزاحمت دکھائی اور 18 رنز بنائے، عبدالصمد کھاتا بھی نہ کھول سکے.
میرپور میں کھیلے جارہے پہلے ون ڈے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جو غلط ثابت ہوا اور پاکستان کی بیٹنگ حسب روایت فلاپ ہو گئی۔
بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی نویں وکٹ 82 رنز پر گر گئی، محمد وسیم صفر پر آؤٹ ہوئے،اس کے بعد فہیم اشرف کی قدرے بہتر اننگز کی وجہ سے ٹوٹل 114 تک پہنچا۔
پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان 27 اور معاذ صداقت 18رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے،ڈیبیو کرنے والے شامل حسین 4، محمد رضوان 10 اور سلمان علی آغا 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
حسین طلعت اور کپتان شاہین شاہ آفریدی 4، 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ ڈیبیو کرنے والے عبدالصمد اور محمد وسیم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، رانا ناہید نے 5 اور مہدی حسن میراز نے 3 کھلاڑی آوٹ کئے،جواب میں بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے.
Comments are closed.