ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل آج انڈیا اور نیوزی لینڈ احمد آباد میں کھیلیں گے
فوٹو : سوشل میڈیا
اسلام آباد : ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل آج انڈیا اور نیوزی لینڈ احمد آباد میں کھیلیں گے، سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو جب نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی، میچ پاکستان کے وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 شروع ہو گا.
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل ایک لاکھ تماشائی نریندر مودی اسٹیڈیم میں میچ کو دیکھیں گے۔فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنرکا کہنا ہے کہ کچھ
دلوں کو توڑنے میں کوئی اعتراض نہیں ہوگا.
سال 2023میں اسی گراونڈ پرون ڈے ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر سب کو حیران کردیا تھا۔
بھارت کو نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹم سائفرٹ اور فن ایلن کو ابتدا میں کنٹرول کرنا ہوگا بھارت کے سنجو سیمسن زبردست فارم میں ہیں۔جبکہ ایشان کشن پاکستان کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیل چکے ہیں۔
بھارتی ٹیم یہ ٹورنامنٹ 2024سے قبل2007میں فائنل میں پاکستان کو ہراکر جیت چکی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کو پہلی بار ٹورنامنٹ جیتنے کا انتظار ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم 2021میں دبئی میں آسٹریلیا کے ہاتھوں فائنل میں شکست سے دوچار ہوئی تھی۔
Comments are closed.