پاکستان کی 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ میں رسائی، جاپان کو شکست
فوٹو : سکرین شاٹ
اسلام آباد : پاکستان کی 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ میں رسائی، جاپان کو شکست دے کر قومی ٹیم نے یہ سنگ میل عبور کیا، گول کیپر علی رضا نے پنالٹی اسٹروک روک کر پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار اداکیا۔
پاکستان نے مصر میں جاری ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر کے سیمی فائنل میں جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-4 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
میچ کے اختتام سے 4 منٹ قبل جاپان کو پنالٹی اسٹروک ملا جو گول کیپر علی رضا نے روک کر پاکستان کو اہم جیت دلادی۔پاکستان کی جانب سے سفیان خان، ابو محمد، محمد عماد اور افراز نے گول کیے۔
ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر کے سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان نے 8 سال بعد ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان ہاکی ٹیم 2018 کے بعد پھر ورلڈ کپ کھیلے گی ۔ پاکستان پچھلے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکا تھا۔
واضح رہے کہ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 ، 14 سے 30 اگست تک بلیجیئم اور نیدرلینڈز میں کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.