عرب ممالک میں قائم اڈے ہمارے خلاف استعمال ہوں گے تو جواب ملے گا، ایران
فوٹو : فائل
تہران : عرب ممالک پر حملوں کے حوالے سے ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کی وضاحت سامنے آئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ایران نے عرب ملکوں پر حملہ نہیں کیا، عرب ممالک میں قائم اڈے ہمارے خلاف استعمال ہوں گے تو جواب ملے گا، ایران کا دوٹوک مؤقف۔
عرب ممالک پر حملوں کے حوالے سے جاری بیان میں علی لاریجانی نے کہا کہ امریکی اڈے عرب سرزمین نہیں ہیں،عرب ممالک پر حملہ نہیں کیا امریکی اڈے ہدف ہیں۔
اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اپنے دفاع کے لیے ہماری کوئی حد نہیں ہے، عرب ملکوں کو ایران سے نہیں امریکا اور اسرائیل سے ناراض ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عرب ملکوں کو سمجھنا ہوگا کہ جنگ ہم نے شروع نہیں کی، جنگ بندی کے لیے ایران پر نہیں امریکا پر دباؤ ڈالیں۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے حملے امریکا تک نہیں پہنچ سکتے ہیں اسی لیے امریکی کنٹرول میں قائم اڈوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔
Comments are closed.