امریکی حملے اور ایرانی قیادت کو نشانہ بنا کر حکومت الٹنے کے خدشات بڑھ گئے

ایران میں مزید ماہرین ہلاک ہوئےتوامریکہ زوردار حملہ کرسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

فوٹو : فائل

اسلام آباد : امریکی حملے اور ایرانی قیادت کو نشانہ بنا کر حکومت الٹنے کے خدشات بڑھ گئے، برطانوی خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ایران پر حملے میں امریکہ ایرانی رہنماؤں کو براہ راست نشانہ بنائے گا، امریکی فوج ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرے گی۔

ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے دوران ایران کی جانب سے بھی ایسا ہی جواب دینے کے خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں ، امریکہ کا لڑاکا طیاروں سے بھرا دوسرا بحرہ بیڑا جیرالڈ فورڈ بحیرہ روم میں داخل ہوگیا۔

امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق لڑاکا طیاروں سے بھرا امریکا کا دوسرا بحرہ بیڑا جیرالڈ فورڈ بحیرہ روم میں داخل ہوگیا جبکہ پرتگال میں امریکی فضائی اڈوں پر لڑاکا طیاروں نے پوزیشن سنبھال لی ہے۔

دوسری جانب امریکی اخبار کے مطابق اردن کے ائیربیس پر بھی کم از کم 60 لڑاکا طیارے کھڑے ہیں۔ادھر ایران بھی سفارت کاری اور جنگ دونوں کے لیے تیار بیٹھا ہے۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں ہمیں سر جھکانے پر مجبور کرنے کے لیے صف بندی کر رہی ہیں،ایران عالمی طاقتوں کے دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے ایران کو معاہدے کے لیے 10 سے 15 روز کا الٹی میٹم دیا تھا.

Comments are closed.