ٹی ٹوئنٹی سپرایٹ سے پہلے کپتان سلمان علی آغازاورکوچ میں تلخی کی ویڈیوسامنے آگئی

ٹی ٹوئنٹی سپرایٹ سے پہلے کپتان سلمان علی آغازاورکوچ میں تلخی کی ویڈیو

فوٹو : سوشل میڈیا

اسلام آباد : ٹی ٹوئنٹی سپرایٹ سے پہلے کپتان سلمان علی آغازاورکوچ میں تلخی کی ویڈیوسامنے آگئی جس نےسوالات کھڑے کردیئے ہیں،ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے گروپ میچ میں پاکستان اور نمیبیا کے درمیان میچ کے دوران ڈگ آؤٹ میں تلخی کا منظرسامنے آیا قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور مائیک ہیسن کے درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔

کوچ اور کپتان کے درمیان کسی بحث کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہےوائرل ویڈیو میں وہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے تلخ کلامی کرتے اور زمین پر بوتل پھینکتے دکھائی دیے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سلمان علی آغا اپنی وکٹ پر آؤٹ ہونے کے بعد جذباتی تھے، جبکہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن انہیں سمجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔

اس دوران بابراعظم بھی کافی سنجیدہ نظر آئے اور وہ کوچ – کپتان کے درمیان ہونے والی بحث کو خاموشی سے سن رہے تھے۔

سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کپتان آؤٹ ہونے کے بعد افسردہ تھے اور کوچ ان سے بات کر رہے تھے۔

https://

 اسی ٹی وی پروگرام میں سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا بھی وضاحت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ تبادلۂ خیال صرف کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد ہو رہا تھا اور سلمان علی آغا نے کوچ کی بات غور سے سنی۔

یہ واقعہ ٹیم کی جذباتی کیفیت اور کپتان پر میچ کے دوران قیادت کے دباؤ کو اجاگر کرتا ہے، جس کا اثر ٹیم کی کارکردگی پر بھی پڑ سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کئی سوالات بھی اٹھنے لگے ہیں۔

گزشتہ چند برسوں میں پاکستان کرکٹ میں کئی ایسے واقعات سامنے آئے جب کوچ نے اپنی مدت کار کے دوران ہی اپنا عہدہ چھوڑ دیا، جس کی وجوہات کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے ساتھ تنازعات بتائی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔

Comments are closed.