پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو بڑے مارجن سے شکست دیدی

فوٹو : فائل

بنونی : پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو بڑے مارجن سے شکست دیدی، جنوبی افریقہ ویمن ٹیم یہ سیریز پہلے ہی جیت چکی ہے تاہم اس میچ میں اُسے 53 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان ویمن ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔

کپتان فاطمہ ثناء نے 30 گیندوں پر برق رفتار 47 رنز اسکور کیے جبکہ عالیہ ریاض اور سدرہ امین نے 26 ،26 رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب میں جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم 17ویں اوور میں 91 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، اینیری ڈارکسن 30 رنز بناکر نمایاں رہیں۔پاکستان کی جانب سے سدرہ اقبال نے تین اور فاطمہ ثنا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ ویمن نے پہلے ہی سیریز دو ایک سے جیت چکی ہے تاہم اس شکست کے ساتھ پاکستان ٹیم مارجن کم کرنے میں کامیاب رہی۔

کپتان فاطمہ ثناء کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا انھوں نے سیریز میں 184 کے سٹرائیک ریٹ سے سکورز کئے.

Comments are closed.