ٹی20 ورلڈ کپ، حکومت نے پاکستان ٹیم کو بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کی اجازت دیدی

فوٹو : فائل

اسلام آباد : ٹی20 ورلڈ کپ، حکومت نے پاکستان ٹیم کو بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کی اجازت دیدی، آئی سی سی کے ساتھ مزاکرات اور بنگلادیش کی درخواست کو ملحوظ خاطر رکھا رکھتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے چئیرمین پی سی بی سے ملاقات میں تفصیلات سُننے کے بعد اجازت دی.

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے باضابطہ طور پر پی سی بی، آئی سی سی اور بی سی بی کے نمائندوں کے درمیان ہونے والے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے نتائج سے آگاہ کیا۔

حکومت پاکستان نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی سی بی کو ارسال کی گئی باضابطہ درخواستوں اور اس ضمن میں سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور دیگر رکن ممالک کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات کا بھی جائزہ لیا۔

ان مراسلات میں پاکستان سے حالیہ درپیش چیلنجز کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت نے بی سی بی کے صدر امین الاسلام کے بیان کو بھی نوٹ کیا۔ پاکستان برادر ملک بنگلادیش کی جانب سے اظہار تشکر کو نہایت گرمجوشی اور خلوص کے ساتھ قبول کرتا ہے، پاکستان اس عزم کا اعادہ کرتا ہےکہ وہ بنگلا دیش کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق آج شام وزیراعظم کی سری لنکن صدر سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، خوشگوار اور دوستانہ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس امر کو یاد کیا کہ پاکستان اور سری لنکا ہمیشہ خصوصاً مشکل اوقات میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے ہیں۔

سری لنکن صدر نے وزیر اعظم سے موجودہ معاملےکو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے سنجیدہ غور و فکر کی درخواست کی،دوست ممالک کی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے ہدایت کی کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم 15 فروری 2026 کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اپنے مقررہ میچ میں شرکت کرے۔

حکومت پاکستان کا کہنا ہے یہ فیصلہ کرکٹ کی روح کے تحفظ اور کھیل کے فروغ کےلیے کیا گیا ہے۔حکومت پاکستان نے وزیراعظم اور قوم کی جانب سے گرین شرٹس کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے.

حکومتی اعلامیہ میں کہا گیا کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان بھارت کے ساتھ میچ کھیلے گا۔ قومی ٹیم کو 15 فروری کو شیڈول کے مطابق میچ کھیلنے کا کہہ دیا گیا ہے۔میچ کھیلنے کا فیصلہ کرکٹ کی روح کے تحفظ کےلیے کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے مسئلے کے حل کےلیے تعاون مانگا۔ سری لنکا اور یو اے ای سمیت دیگر ممالک نے پاکستان کی حمایت کی۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے بنگلادیش کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔ وزیرِاعظم شبہاز شریف سے سری لنکن صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، انہوں نے موجودہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے پر زور دیا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کا شکریہ

حکومت پاکستان کے بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم اور قوم گرین شرٹس کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاک بھارت میچ کھیلنے کےلیے گرین سگنل دیا۔

ہم تو ہر وقت اچھی خبر کے لیے تیار رہتے ہیں: محسن نقوی

حکومتی اعلان سے پہلے لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ سے متعلق کچھ دیر میں فیصلہ ہو جائے گا۔

پاکستان کے بھارت کیخلاف بائیکاٹ پر نظرثانی کے امکانات پیدا ہو گئے

انہوں نے کہا کہ ہم تو ہر وقت اچھی خبر کے لیے تیار رہتے ہیں۔ بنگلادیش نے ہم سے درخواست کی ہے کہ میچ کھیلیں۔ بنگلادیش کے آئی سی سی سے معاملات حل ہونے چاہئیں۔محسن نقوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے بنگلادیش کےلیے اسٹینڈ لیا تھا اور ان کی ہی بات کی ہے۔

واضح رہے کہ کہ زمینی حقائق ڈاٹ کام zameenihaqaiq.com نے حکومتی فیصلہ سے 24 گھنٹے پہلے ذرائع سے یہ خبر بریک کر دی تھی کہ پاکستان بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے پر آمادہ ہو جائے گا کیونکہ پاکستان کے مطالبات تسلیم کر لئے گئے تھے. 

Comments are closed.