آئی سی سی ہنگامی اجلاس،چئیرمین بنگلادیش کرکٹ بورڈ امین الاسلام پاکستان پہنچ گئے

فوٹو : فائل

لاہور: آئی سی سی ہنگامی اجلاس،چئیرمین بنگلادیش کرکٹ بورڈ امین الاسلام پاکستان پہنچ گئے، پاکستان اور بنگلہ دیش مشاورت سے آن لائن اجلاس میں شرکت اور بھارتی رویہ پہ مشترکہ موقف اپنائیں گے، آئی سی سی نے بھارت کی طرف سے ایسے ہی تحفظات پر ماضی میں کوئی ایکشن نہیں لیا۔

ذرائع کے مطابق امین الاسلام ممکنہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کی اہم ہنگامی میٹنگز میں شرکت کریں گے، دونوں کرکٹ بورڈز کے سربراہان آئی سی سی اجلاس میں آن لائن شریک ہوں گے۔

بی سی بی چیئرمین امین الاسلام کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی سے ملاقات متوقع ہے جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ کرکٹ سے متعلق دیگر معاملات بھی زیرِ بحث آئیں گے۔

آئی سی سی اجلاس میں شرکت اور پی سی بی کے حکام سے ملاقاتیں کرنے کے بعد امین الاسلام شام کے وقت ڈھاکہ واپس روانہ ہو جائیں گے۔

بنگلا دیش نے ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیوں اور سکیورٹی خدشات کے باعث اپنے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز بھارت کے بجائے سری لنکا میں کرانے کی درخواست کی تھی جسے بھارت نواز آئی سی سی نے مسترد کرکے بنگلادیش کو ٹورنامنٹ سے ہی باہر کردیا اور اُس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا تھا۔

اس فیصلے کیخلاف پاکستان نے بنگلا دیش کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہوئے اپنا سخت احتجاج ریکارڈ کرایا اور بطور احتجاج 15 فروری کو بھارت کے ساتھ ہونے والے گروپ میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

Comments are closed.