ٹی20ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کیخلاف پاکستان کی ناقابل یقین فتح
فوٹو : کرک انفو
کولمبو : ٹی20ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کیخلاف پاکستان کی ناقابل یقین فتح، فہیم اشرف کی آخری لمحات میں دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کونیدرلینڈز کیخلاف 3 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔
پاکستان کو آخری 2 اوورز میں جیت کیلئے 29 رنز درکار تھے، 148 رنز کا ہدف پاکستان ٹیم نے آخری اوور میں حاصل کیا،18 اوور تک پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنائے تھے۔
اس سے قبل کولمبو میں ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان نے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا،نیدرلینڈز کی ٹیم 19.5 اوورز میں 147 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔
نیدرلینڈز کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری، میکس ڈووڈ 5 رنز بنا کر سلمان مرزا کا شکار بنے جبکہ نیدرلینڈز کی دوسری وکٹ 31 رنز پر گری جب محمد نواز نے مائیکل لیوٹ کو 24 رنز پر آؤٹ کیا۔ تیسری وکٹ 65 رنز پر گری جب ابرار احمد نے کولن اکرمین کو 20 رنز پر آؤٹ کیا۔
نیدرلینڈز کی ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 147 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے 3 جبکہ محمد نواز، ابرار احمد اور صائم ایوب نے 2، 2 اور شاہین آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔شاداب خان 4 اوورز میں 26 رن دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔
ہدف کے تعاقب میں صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کچھ ہی دیر کریز پر رُکے، صائم ایوب 13 گیندوں پر 4 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 53 رنز پر گری جب کپتان سلمان علی آغا 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تیسری اور چوتھی وکٹ 98 رنز پر گری، صاحبزادہ فرحان 31 گیندوں پر 47 رنز اور عثمان خان کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔
اگلے ہی اوور میں (12.4) اوورز میں پاکستان کی پانچویں وکٹ بھی گر گئی جب بابر اعظم 18 گیندوں پر 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی چھٹی اور ساتویں وکٹ 114 رنز پر گری، محمد نواز 6 اور شاداب خان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
فہیم اشرف نے آخری لمحات میں جب جیت کی اُمید دم توڑ رہی تھی شاندار اور ذمے دارانہ بیٹنگ کی جس کی بدولت پاکستان ٹیم نے آخری اوور میں ہدف حاصل کر لیا۔
فہیم اشرف نے 11 گیندوں پر 29 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی،جب ان کے ساتھ شاہین شاہ 6 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے.
کولمبو میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ سری لنکا میں پہلی بار ایسی پِچ دیکھ رہا ہوں، ٹیم میں 3 پیسرز ہیں، جو منصوبہ بندی کی ہے اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے۔
Comments are closed.