اسلام آباد میں دہشتگردی اور انسانی جانوں کا ضیاع ، لاہوربسنت منسوخی کاامکان، ذرائع

لاہور میں بسنت کا شورجاری،چھتوں پررش، فیسٹول تین دن تک جاری رہےگا

فوٹو : فائل

لاہور : اسلام آباد میں دہشتگردی اور انسانی جانوں کا ضیاع ، لاہوربسنت منسوخی کاامکان، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دردناک مناظر کے پیش نظر پنجاب میں جشن ملتوی کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جشن ختم ہونے کا اس لئے بھی امکان ہے کہ وفاق کی طرح پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت ہے اگرچہ سوگ کااعلان تو نہیں کیا گیا تاہم جشن منسوخ کیا جاسکتاہے۔

لاہور میں بسنت کا شورجاری،چھتوں پررش، فیسٹول تین دن تک جاری رہےگا پنجاب حکومت کی اجازت اور تعاون سے لاہور میں پتنگ بازی جاری ہے۔

بسنت کے پہلے  دن فضا رنگ برنگی پتنگوں سے بھر گئی، چھتیں آباد ہو گئیں اور ہر سمت ”بوکاٹا“ کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ بسنت نہ منانے والے بھی چھتوں پر طوفان بدتمیزی کے باعث گھروں میں محصور ہوکررہ گئے۔

ہر طرف  گڈے اور بوکاٹا کی آوازیں ، شہریوں کی بڑی تعداد نے بسنت کی رات بھی گھروں کی چھتوں پر گزاری۔

کاروباری سرگرمیوں نے پورے شہر کو متحرک کر دیا۔ دکانداروں کے مطابق طلب بڑھنے سے قیمتوں میں اضافہ ہوا، تاہم خریداروں کی دلچسپی میں کوئی کمی نہ آئی۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہوٹلوں نے پہلے ہی ایڈوانس بکنگ مکمل کر لی تھی۔ نوجوان لڑکیوں نے مہندی رچائی، پراندے سنوارے اور روایتی لباس زیب تن کیے، جبکہ بچے بھی زرد اور رنگین لباس میں بسنت کے رنگوں میں رنگے نظر آئے۔

بسنت سے قبل ہی ضابطہ جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق پتنگوں پر سیاسی رہنماوں کی تصاویر لگانے کی ممانعت ہے پولیس اس حوالے سے ضابطہ کی پابندی کےلئے کوشاں ہے۔

Comments are closed.