نہال ہاشمی سزا پوری ہونے پر اڈیالہ جیل سے رہا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)توہین عدالت کیس میں سزا پانے والے مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر ہاشمی اڈیالہ جیل سے رہا ہو گئے۔رہائی کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ ایک ماہ ہو گیا میرے کیس کی سماعت نہیں ہوئی، یہ میرے ساتھ انصاف ہوا یا مجھے انتقام کا نشانہ بیایا گیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنمانہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ میری بات کسی منافق کو نہیں سننی چاہیے، کوئی ایسا شہری میری بات نہ سنے جو پاکستان کے کسی عہدے کو اپنی ذات کے لیے استعمال کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری بات پاکستان کے وہ 22 کروڑ لوگ سنیں جو اس ملک میں اللہ کا قانون چاہتے ہیں، جو پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک دیکھنا چاہتے ہیں اور وہ لوگ میری بات سنیں اس ملک میں جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالا دستی اور ووٹ کا تقدس چاہتے ہیں۔
سپریم کورٹ نے یکم فروری کو نہال ہاشمی کو توہین عدالت کیس میں ایک ماہ کی قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ پچاس ہزار جرمانہ آج رہائی سے قبل ادا کیاگیا۔
Comments are closed.