آصف زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی نے سابق صدر آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی طرف سے جاری کردہ پروڈکشن آرڈر بیس جون سے لے کر بجٹ سیشن کے باقی دنوں کے لیئے جاری کیئے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی سیکرٹر یٹ کے اعلامیہ کے مطابقاسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کے کو چیئر مین رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری اور رہنما مسلم لیگ ن رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے
اعلامیہ کے مطابق پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی میں کاروائی اور طریق کار کے قواعد 2007کے قاعدہ 108کے تحت جاری کیے گے ہیں۔
پروڈکشن آرڑ جاری کرنے سے پہلے خورشید شاہ بار بار اسپیکر اسد قیصر سے فون پر رابطہ کرتے رہے جب کہ شازیہ مری سمیت پیپلز پارٹی کے متعدد ارکان پروڈکشن آرڈر جاری ہونے تک اسمبلی سیکرٹریٹ موجود رہے۔
س سے قبل قومی اسمبلی اجلاس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آصف زرداری سمیت دیگر اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا ایک بار پھر مطالبہ کرتے رہے۔
Comments are closed.