نیوز ی لینڈ کی جیت، جنوبی افریقہ ورلڈ کپ کی دوڑ سے آوٹ

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ میں کین ولیمسن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو چار وکٹوں سے ہراد یا۔

کیوی کپتان نے شاندار 102 رنز بنائے۔ ہوم نے بھی ”گرینڈ“ بیٹنگ کر کے ٹیم کی نیا پار لگائی۔ انہوں نے 60 سکور کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ نے 242 کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ مورس نے تین شکار کیے۔ پروٹیز ٹیم نے محتاط انداز بیٹنگ کرتے ہوئے گرتے پڑتے سکور کو 241 تک پہنچایا۔ فرگوسن نے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

میچ ہارنے کے بعد ڈوپلیسی الیون سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ کیویز کی طرف سے اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کیا تاہم ٹیم کو پہلا نقصان جلد اٹھانا پڑا جب منرو تیسرے اوورز میں 12 کے مجموعی سکور پر نو رنز بنا کر ربادا کی گیند پر انہیں کیچ دے بیٹھے۔

گپٹل باوولر پھلواکیو کی گیند پر ہٹ وکٹ ہو گئے۔ وکٹ چھوڑنے سے قبل انہوں نے 59 گیندوں پر 35 رنز بنائے تھے۔ جس میں 5 چوکے شامل تھے۔

تیسرا نقصان مڈل آرڈر بیٹسمین ٹیلر کا اٹھانا پڑا جو ایک رنز پر کرس مورس کی گیند پر وکٹ کیپر ڈی کوک کو کیچ دے بیٹھے چوتھی وکٹ وکٹ کیپر بیٹسمین ٹام لیتھم کی گری جو پیشرو کی طرح ایک رنز بنا کر کرس مورس کی ہی گیند پر چلتے بنے ان کا کیچ ڈی کوک نے پکڑا۔

جیمی نیشام 34 گیندوں پر 23 رنز بنا کر فاسٹ باوولر کرس مورس کا نشانہ بن گئے، ان کا کیچ ہاشم آملہ نے پکڑا۔چھٹا وکٹ 228 رنز پر گری جب آل راونڈر گرینڈ ہوم جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 47 گیندوں پر60 رنز بنا کر نگیڈی کی گیند پر ڈوپلیسی کو کیچ دے بیٹھے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ہدف آخری اوورز میں مکمل کیا۔ کپتان ولیمسن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلوائی۔ انہوں نے شاندار سنچری جڑتے ہوئے 102 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس سے قبل پہلے کھیلتے ہوئے پروٹیز ٹیم نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا، اوپنر ڈی کوک دوسرے اوورز میں 9 کے مجموعی سکور پر 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انہیں فاسٹ باولر بولٹ نے بولڈ کیا،دوسری وکٹ ڈوپلیسی کی گری جو فاسٹ باولر فرگوسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

ان کی وکٹ 59 پر گری جب کپتان 23 رنز بنا کر کریز چھوڑنے پر مجبور ہوئے ان کی اس اننگز میں 4 چوکے شامل تھے۔ اوپنر ہاشم آملہ انتہائی محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے نظر آئے، آوٴٹ ہونے سے قبل انہوں نے 83 گیندوں پر 55 رنز بنائے۔

ایڈم مارکرم 38 رنز بنا کر گرینڈ ہوم کی گیند پر آوٴٹ ہوئے۔ پانچواں نقصان ڈیوڈ ملر کی صورت میں اٹھانا پڑا، ملر 37 گیندوں پر 36 رنز بناسکے،فرگوسن نے بولڈ کی مدد سے انہیں پویلین بھیجا۔

ونڈر ڈوسن نے 67 رنز کی ناٹ آوٴٹ اننگز کھیلی۔ پھلواکیو صفر، کرس مورس نے 6 رنز بنائے۔ ساوٴتھ افریقہ کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنا سکے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے فرگوسن نے 3، گرینڈ ہوم، بولٹ اور مچل سینٹر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments are closed.