13رکنی قومی ترقیاتی کونسل کی منظوری ، آرمی چیف بھی شامل
اسلام آباد ( ویب ڈیسک) وزیراعظم نے قومی ترقیاتی کونسل کے قیام کی منظوری دے دی۔
13 رکنی قومی ترقیاتی کونسل کی سربراہی وزیراعظم کرینگے، ا?رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی کونسل کے رکن ہونگے۔
وزرائے اعلیٰ دعوت پر قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرینگے، وزیراعظم آزادکشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان دعوت پر کونسل میں شرکت کرینگے۔
اسٹریٹجک باڈی یا کوئی وزیر دعوت پر قومی ترقیاتی کونسل میں شرکت کر سکے گا۔ وزیراعظم، وزارت خارجہ، وزارت خزانہ کے سیکرٹریز کونسل میں شامل ہیں۔
سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات ڈویڑن بھی کونسل کے رکن ہونگے، ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم بھی قومی اقتصادی کونسل کے رکن ہونگے۔
قومی ترقیاتی کونسل ترقی کیلئے حکمت عملی اور پالیسیز بنائے گی، کونسل تیز تر اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے پالیسیز پر عملدرا?مد یقینی بنائے گی۔
کونسل علاقائی اور قومی رابطوں کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی کی منظوری دے گی، قومی اقتصادی کونسل علاقائی تعاون کے لئے رہنما اصول فراہم کرے گی۔
Comments are closed.