قرضوں کی انکوائری ،ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کمیشن کے سربراہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو کرپشن کی تحقیقات کے لیے مجوزہ کمیشن کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بجٹ کے بعد قوم سے خطاب میں گزشتہ 10 سالوں کے دوران سابقہ حکومتوں کے لیے گئے قرضوں کی انکوائری کے لیے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا تھا

بتایا گیاہے کہ یہ کمیشن قرضوں کے استعمال اور ان میں کرپشن کی بھی تحقیقات کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی چیئرمین حسین اصغر کو کمیشن کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حسین اصغر سابق پولیس افسر ہیں اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پنجاب سمیت ایف آئی اے میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Comments are closed.