سرفراز کی اپنی کارکردگی زیرو، ہار کےبعد ٹیم پر برستے رہے
فاہل فوٹو
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد گزشتہ روز بھارت کے ہاتھوں شکست پر کھلاڑیوں پر برس پڑے۔
ذرائع کے مطابق میچ ختم ہونے سے قبل ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں پر برس پڑے، سرفراز احمد نے کہا کہ کوئی سمجھتا ہے میں گھر چلا جاوٴں گا تو یہ بھول ہے۔
سرفراز احمد نے تنبیہ کی کہ میں اکیلا نہیں جاوٴں گا پھر اور لوگ بھی جائیں گے، سرفراز احمد بولتے رہے اور کھلاڑی سر جھکاتے سنتے رہے۔
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جن کی اپنی کارکردگی ایک عرصہ سے زیرو ہے اور ورلڈ کپ میں بھی پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے باوجود ناکام رہے غصہ باقی ٹیم پر اتارتے ہوئے نظر آئے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ میچ کے بعد ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کی کلاس لی، ڈریسنگ روم میں مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ جو ہونا تھا ہوچکا اب آگے دیکھو اور اگلے چاروں میچز جیتو۔
کوچ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ اگلے چار میچز جیت کر سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوا جاسکتا ہے۔ بھارت نے ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کو 89رنز سے ہرایا۔
Comments are closed.