مریم نواز کی دعوت پر بلاول بھٹو کل جاتی امراملنے جائیں گے
لاہور(ویب ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی اتوار کوجاتی امرا میں ملاقات ہوگی۔
ملاقات کی یہ دعوت مریم نواز کی طرف سے دی گئی اورچیئرمین پیپلزپارٹی نے نائب صدر مسلم لیگ ن کی دعوت قبول کرلی ہے، ملاقات کل دوپہر ڈھائی بجے جاتی امراء میں ہوگی۔
اس حوالے سے بلاول نے کہا ہے کہ وہ مریم نواز سے ضرور ملیں گے کیونکہ کوئی جماعت تنہا پاکستان کے مسائل حل نہیں کر سکتی۔
ملاقات کو ظہرانے کا نام دیا گیا ہے جس میں دونوں جانب سے چند قریبی رفقائبھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں آصف زرداری، فریال تالپور اور حمزہ شہباز کی گرفتاری سمیت دیگر سیاسی امور اور اپوزیشن کی حکمت عملی پر بات چیت کی جائے گی ۔
بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور ،حسن مرتضیٰ، مصطفیٰ کھوکھر بھی ہوں گے جب کہ ن لیگ سے ایاز صادق، پرویز رشید، رانا ثناء اللہ اور محمد زبیر شریک ہوں گے۔
Comments are closed.